• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر علی بگا کو یوٹیوب کا ’گولڈن پلے بٹن‘ مل گیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ساحر علی بگا موسیقی کی دُنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی چھا گئے۔

ساحر علی بگا کے یوٹیوب چینل پر 1 اعشاریہ 57 ملین یعنی دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہوگئے ہیں اور اِس ضمن میں یوٹیوب کے عہدیداروں کی جانب سے گلوکار کو یوٹیوب کے ’گولڈن پلے بٹن‘ سے نوازا گیا ہے۔

اِس کامیابی پر ساحر علی بگا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئرکی، جس میں اُنہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کی۔


ساحر علی بگا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے ہاتھ میں یوٹیوب کا ’گولڈن پلے بٹن‘ بھی ہے۔

اِس کے علاوہ ساحر علی بگا نے اپنے نئے آنے والے گانے’لمحہ‘ کے حوالے سے بھی ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کیا۔


انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’لمحہ‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ساحر علی بگا نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُن کا گانا ’لمحہ‘ 12جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ساحر علی بگا نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے لیے میوزک کمپوز کیا ہے اور راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی جیسے مشہور گلوکاروں کے ساتھ بھی ملکر گلوکاری کی ہے۔

تازہ ترین