• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکار  فردوس جمال کے بیٹے  اداکارحمزہ فردوس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ فردوس نے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کی بیٹی نے اپنے والد کی اُنگلی پکڑی ہوئی ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حمزہ فردوس نے بتایا کہ اللّہ تعالیٰ نے اُنہیں بیٹی کی رحمت سے نواز ا ہے جس کا نام اُنہوں نے ’اریانا مرجان فردوس‘ رکھا ہے۔

حمزہ فردوس کی اِس پوسٹ پر اُن کے تمام مداحوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حمزہ فردوس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک خصوصی پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے بتایا تھا کہ وہ اب پاکستان میں مزید کام نہیں کریں گے بلکہ بین الاقوامی سطح پر کام کریں گے۔

حمزہ فردوس نے بتایا تھا کہ ملال یار، بن بادل برسات اور جانباز پاکستان اُن کے آخری پروجیکٹس ہیں جو اُنہوں نے پاکستان کے لیے کیے ہیں۔

تازہ ترین