• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین گول سے ہرا دیا

انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین گول سے ہرا دیا جبکہ ایورٹن اور ساؤتھمپٹن کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کے خلاف بھی شاندار گیم کھیلا۔فرنانڈس نے 27ویں منٹ میں پنالٹی پر یونائیٹڈ کو برتری دلائی اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گرین ووڈ نے دوسرا گول داغ دیا۔

ابھی دوسرے ہاف کو شروع ہوئے 12 منٹ ہی ہوئے تھے کہ پوگبا نےگول بنا کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین۔صفر کی سبقت دلا دی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

مسلسل پانچویں فتح کے بعد ٹیبل پر چوتھے نمبر کی ٹیم لیسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے۔

ایک اور میچ میں ساؤتھمپٹن اور ایورٹن کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ساؤتھمپٹن نے برتری حاصل کی لیکن پہلے ہی ہاف میں ایورٹن نے مقابلہ برابر کر دیا اور میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

تازہ ترین