• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث امریکہ میں مزید 13لاکھ بیروزگار

جنیوا/ نیو یارک( جنگ نیوز/اے ایف پی) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں اور معاشی بحران جاری ہے جبکہ امریکا میں مزید 13لاکھ افراد بے روزگارہوگئے ہیں۔وبا کے باعث اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ریکارڈ ہوئیں ۔ دوسری جانب اب تک دنیا بھرمیں 64 لاکھ 50 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔دنیا میں وائرس سے متاثر کل تعداد میں سے نصف امریکا، لاطینی امریکا سے ہیں۔ادھر ملازمتوں سے لوگوں کو برطرف کرنے کی رفتار میں کمی کے باوجود امریکا میں مزید 13 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دی ہےلیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق 4 جولائی تک ایک ماہ میں اوسط تعداد 14 لاکھ 40 ہزار ہوگئی تھی،تاہم اعداد و شمار کے مطابق 27جون تک ایک کروڑ 90لاکھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوچکے تھے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے خبردار کیاہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس لاطینی امریکا کے متوسط طبقے کے 4 کروڑ 50 لاکھ افراد کوغربت میں دھکیل سکتا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس ادھانوم نےکہاہےکہ تقسیم شدہ دنیا عالمی وباء کورونا کو شکست نہیں دے سکتی۔

تازہ ترین