• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنیوالے وقت میں سائلین موبائل سے کیسز دائر کر سکیں گے، جسٹس مشیرعالم

اسلام آباد(جنگ نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سائلین موبائل سے کیسز دائر کر سکیں گے۔ بین الاقوامی سطح پر ہمارا نظام انصاف اچھا نہیں ہے، ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق 128 ممالک میں سے پاکستان 120 نمبر پر تھا، ورلڈ بینک کی رپورٹ میں ایز آف بزنس میں 190 ممالک میں سے پاکستان 156ویں نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کے باعث عدالتی نظام کو درپیش مسائل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم نے ماسک کے تناظر میں کہا کہ کورونا نے یقینا ہم سب کی زندگی بدل دی ہے، مقدمات کا بروقت فیصلہ نہ ہونے اور التوا کے باعث ججز کو بھی بعض اوقات منہ چھپانا پڑجاتا ہے، میری بیگم بھی نقاب کرتی ہیں۔جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے سندھ ہائیکورٹ میں آٹومیشن کی کوشش کی، وکلا نے اسے اپنا دشمن سمجھا اور احتجاج شروع کر دیا، میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تھا میرے خلاف بھی احتجاج ہوا، مجبوراً ہمیں ضلعی سطح پر آٹومیشن سسٹم ختم کرنا پڑا،حکومت سے فنڈز کی بات کی تو انکار کر دیا گیا۔

تازہ ترین