• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے طرف سے جاری کرائم ڈائری میں کسی مقدمہ کی تفصیل موجود نہ تھی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس جرائم پر تو قابو نہ پا سکی مگر اسے چھپا نے کے لیے نت نئے تجر بے شروع کر دئیے۔جمعہ کوراولپنڈی پولیس نے طرف سے جو کرائم ڈائری جاری کی گئی اس میں کسی مقدمہ کی تفصیل موجود نہیں تھی۔ ادھر شہری ڈکیتی ،سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں لٹنے کے علا وہ 7 موٹرسائیکل اور ایک کار سے بھی محروم ہو گئے۔ تھا نہ نیو ٹا ئون ،صادق آباد،آر اے بازار ،ویسٹریج،نصیر آباد،ائیر پورٹ،گو جر خان اور صدر بیرونی میں ڈکیتی کی 8 وارداتیں ہوئیں ۔ دریں اثناءتھا نہ تر نول پولیس نے گا ڑی کی باقی رقم نہ، کورال پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے ایک لاکھ 73 ہزار روپے کا سامان ہتھیانے پر مقدمات درج کر لئے۔راولپنڈی میں تھا نہ صادق آباد کے علاقے سے 2 موٹرسائیکل ،گنجمنڈی کے علا قے میں ایک ، پیر ودھا ئی سے ایک ، تھانہ وارث خان سے ایک اورصدر بیرونی کے علا قے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوا۔تھا نہ شہزاد ٹا ئون کے علا قے چٹھہ بختاور سے کار چوری ہو گئی،مار گلہ ،کوہسار ،انڈسٹریل ایریا اور لوہی بھیر پولیس نے کروڑوں کے چیک ڈس آنر کے مقد مہ درج کر لئے۔جڑواں شہر میں مجوعی طور پر 28 وارداتیں ہو ئیں۔
تازہ ترین