آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بجلی چوری ‘منشیات کے ملزمان کی ضمانت منظور‘ خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے 17جولائی کو ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیاجبکہ  بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس سے 22جولائی کو ریکارڈ طلب کرلیا ۔
ملتان سے مزید