• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندروں نے سالگرہ کے کیک بھی چوری کرنا شروع کردیے


بھارتی بندروں نے سالگرہ کے کیک بھی چوری کرنا شروع کردیے، بندر کی اس حرکت پر متاثرہ فمیلی بھی حیران رہ گئی۔

چوری کی یہ حیران کن واردات بھارتی جنگلات میں پیش آئی جہاں ایک فیملی سالگرہ منارہی تھی کہ اچانک ایک بندر نے انہیں سالگرہ کا تحفہ دے دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سالگرہ مبارک ہو کا گانا گارہی ہے جبکہ ایک شخص پتھر پر رکھا ہوا کیک کاٹ رہا ہے۔

ابھی بھارتی شہری نے کیک کاٹا ہی تھا کہ اچانک ایک بندر نے شہریوں کی ناک کے نیچے سے کیک چوری کیا اور آناً فاناً درخت پر چڑھ گیا۔

بندر کی اس حرکت پر سالگرہ منانے والی فیملی حیرت زدہ رہ گئی۔

تازہ ترین