چمن میں سول سوسائٹی اور جنگ جیو ورکرز کی جانب سے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں صحافیوں، جنگ جیو کے ورکرز، عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف پلےکارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
چمن میں مظاہرے کی قیادت صدر پریس کلب قلعہ عبداللہ فضل محمد جاجک نے کی جس میں مظاہرین کی جانب سے میرشکیل الرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
فضل جاجک نے کہا کہ گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، میڈیا گروپ کی آواز کو دبانے کے لئے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کیا گیا۔
صدر پریس کلب چمن نے کہا کہ صحافی برادری میر شکیل الرحمن کیساتھ ہرمشکل وقت میں کھڑے رہیں گے۔
صدر جنگ ایمپلائزیونین حماداللہ نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن پر بےبنیاد ریفرنس ختم کیاجائے۔