• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس نے چار موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا

کراچی میں فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امری کے مطابق فیروز آباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار موٹر سائیکل لفٹرز کے قبضہ سے 10 موٹر سائیکل برآمد ہوئیں، ملزمان کے قبضہ سے تین عدد ریوالور جبکہ چرس اور ماسٹر کی بھی برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: جامعہ کراچی میں چوری کا ملزم گرفتار، سامان برآمد

ساجد امیر سدوزئی کے مطابق ملزمان نشے کی لت کو پورا کرنے کے لئے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مسروقہ موٹرسائیکل بلوچستان کے علاقے وندر میں فروخت کر دیتے تھے، فی موٹر سائیکل صرف 8 ہزار روپے کی فروخت کرتے تھے، جبکہ ملزمان موٹرسائیکل فروخت سے قبل اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔

تازہ ترین