• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی،ایم این اے،خاتون ایم پی اے کوشوکاز نوٹس

لاہور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 11کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک ایم این اے اور ایک خاتون ایم پی اے کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں،دونوں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ان پر عائد الزامات کی وضاحت طلب کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے الزامات لگانے کا الزام عائد ہے جبکہ خاتون ایم پی اے عظمیٰ کاردار پر خاتون اول کی آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر لیک کرنے کا الزام ہے۔ شوکاز نوٹس میں دونوں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ان پر عائد الزامات کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی آئین کے آرٹیکل 11 کی خلاف وزری کے تحت ذاتی طور پر پارٹی کے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر عائد الزامات کی وضاحت کریں۔
تازہ ترین