• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ارشد جاوید نے عدالت میں کوئی رٹ پٹیشن دائرنہیں کی تھی، ترجمان کے ایم یو

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان نے ان خبروںکی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ ملنے کےخلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی،یہ رٹ پٹیشن اس سال فروری میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید کی محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مستقل تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کے خلاف دائرکی گئی تھی۔ ترجمان نےبعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ملنے سے متعلق رٹ پٹیشن خارج کردی ہے، ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ارشد جاوید نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کسی بھی عدالت میں نہ تو کوئی رٹ پٹیشن دائر کی تھی ۔
تازہ ترین