• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کا اُمت مسلمہ کیلئے معنی خیز پیغام

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے مسلمانوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اُمت مسلمہ کے لیے ایک معنی خیز ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ جب کوئی غیر مسلم ہم مسلمانوں کے ساتھ بُرا کرتا ہے تو ہم مسلمان کہتے ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ غلط کیا ہے تو اب ہم بھی اُس کے ساتھ ویسا ہی کریں گے۔‘

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میرے مسلمان بہن بھائیو یہ بالکل غلط عمل ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں، ہمارا رب اللّہ تعالیٰ اور آخر ی نبی حضرت محمد ﷺ ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اور ہم مسلمانوں کو ہمارے اللّہ اور حضرت محمد ﷺ نے بھی ایسا کرنے سے منع کیا ہے، ہم مسلمان برائی کو برائی سے اور نا انصافی کو نا انصافی سے نہیں روکتے ہیں۔‘

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میرے بھائیو یہ اللّہ تعالی کے بندوں اور حضرت محمدﷺ کی اُمت کا اخلاق اور سلوک نہیں ہے۔‘

اُن کے اِس ٹوئٹ پر جہانزیب خان نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں 100فیصد آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن آپ ہمیں یہ بتائیں کہ ہم مسلمان بُرائی کے خلاف کس وقت اپنی تلوار اُٹھائیں؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’ظلم کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے اور اسلام کی خاطر۔‘

حمزہ علی عباسی کےاس معنی خیز پیغام کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین