آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بابر علی کے بچوں نے والد کیلئے ویڈیو بنانا مشکل کردیا

بابر علی کے بچوں نے والد کیلئے ویڈیو بنانا مشکل کردیا


فلم و ٹیلی ویژن کے معروف اداکار بابر علی کے بچوں نے والد کیلئے ایک آسان سی ویڈیو بنانا مشکل ترین کام بنادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے سنجیدگی سے کوئی شاعری پڑھتے ہوئے ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا لیکن بیٹے عبداللہ بابر اور بیٹی زینب بابر نے اپنی شرارتوں سے والد کیلئے ویڈیو بنانا مشکل کردیا۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب بھی میں ویڈیو بنانے کا سوچتا ہوں تو میرے ساتھ یہی ہوتا ہے۔‘


سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر علی ویڈیو بناتے ہوئے کچھ اشعار بول رہے ہوتے ہیں کہ ان کی بیٹی آکر کیمرے میں بال سنوارنے لگ جاتی ہے اور تھوڑی ہی دیر میں بیٹا عبداللہ آکر بھی ایسی ہی شرارت کرتا ہے۔

بابر علی دونوں بچوں کو غصے سے دیکھتے اور منع کرتے ہیں تو وہ دونوں معذرت کرتے چلے جاتے ہیں، جس پر اداکار کا کہنا ہے کہ میں جب بھی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتا ہوں میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بابر علی کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے، ناصرف انسٹاگرام بلکہ دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی اداکار کی دلچسپ ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید