• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی بات ہے نیب نے حلیم عادل کیخلاف ایکشن لیا، ناصر حسین شاہ

اچھی بات ہے نیب نے حلیم عادل کیخلاف ایکشن لیا، ناصر حسین شاہ


سندھ کے وزیرٍ بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ بہت اچھی بات ہے کہ نیب نے حلیم عادل شیخ کی غیر قانونی زمینوں پر ایکشن لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیرٍ بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی نےحلیم عادل شیخ کے معاملے کو کیوں نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر میں اگر رہائش ہے تو ٹھیک، مگر اسے کمرشل بنا دیا گیا، سندھ حکومت نے بھی ایکشن لیا ہے، نیب بھی کارروائی کرے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کارستانیاں سب کو معلوم ہیں،جنہوں نے اعتراف کیا، نیب پہلے ان کے کیس دیکھے۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئی نئی گاڑی نہیں لی جائےگی: ناصر حسین شاہ

انہوں نے مزید کہا کہ اجمل وزیر کو بھی بے قاعدگیوں کے بعد ہٹایا گیا ہے، حلیم عادل شیخ سمیت جس نے بھی غیرقانونی تعمیرات کیں، اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

سندھ کے صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک، لیسکو، حیسکو نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی ہیں، زرعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں پر نیب کو کارروائی کرنی ہی چاہیے۔

تازہ ترین