• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی نئی گاڑی نہیں لی جائےگی: ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نےکہہ دیا ہے کہ کوئی نئی گاڑی نہیں لی جائےگی، فیلڈ افسران کو ضرورت کے تحت کچھ گاڑیاں دی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی لگژری گاڑی نہیں لی گئی، ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے گاڑیاں لی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں جب تیل کی قیمت کم تھی تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل درآمد کرنے سے روک دیا گیا، حکومت نےخود تیل درآمد کیا نہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوکرنےدیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے کس کو فائدہ ہوا کچھ وقت میں معلوم ہوجائے گا، حکومت ہر فیلڈ میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت سے کارکردگی کا پوچھا جائے تو الزامات لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی شوشے کے طور پر کچھ لوگوں نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، بجٹ میں کراچی کوزیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تیل کی قیمت کم ہوئی تو دستیاب ہی نہیں تھا، لوگوں کو اس کا فائدہ نہیں مل سکا، بجٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے پروجیکٹس رکھے ہیں۔

تازہ ترین