• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا ممکن نہ تھا، حبیب بلوچ

عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔

لیاری گیگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تعلقات سے متعلق انکشافات کرنے والے حبیب جان بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق بھی نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

اپنے نئے بیان میں حبیب جان بلوچ نے کہا کہ عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور یہاں جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔

حبیب بلوچ نے بتایا کہ 2011 میں عمران خان نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے فون پر بات کی، اس بات چیت کے بعد طے ہوا تھا کہ عزیر بلوچ پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی حمایت سے متعلق حبیب بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرپشن کے خلاف ایجنڈے اور آصف زرداری کی نفرت میں کی۔

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلقات بہت آگے تک جاچکے تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مرکز اور حکومت سندھ یوٹرن لیتی ہے، جے آئی ٹی پر بھی لے گی۔

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ پہلے سنتھیا رچی کو لے آئے اب عزیر کو، حکومت ڈیلیور کرے تو اسے عزیر بلوچ اور سنتھیا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر بحری امور حبیب جان بلوچ کی ایک ویڈیو منظر عام پر لائے تھے جس میں لیاری گینگ وار اور پیپلز پارٹی کے تعلقات سے متعلق انکشافات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین