• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی بچن خاندان کی صحتیابی کیلئے دعاگو



پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک روز قبل بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کے اہلِ خانہ کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے جن میں ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ان کی صاحبزادی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔

تاہم امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

لیجنڈی اداکاروں پر مشتمل اس گھرانے کے زیادہ تر افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دنیا بھر سے اہم شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر عیادت اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بچن خاندان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔


واضح رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین