• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو فوج کا کیپٹن ظاہر کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الفلاح پولیس نےخود کو پاک فوج کا کیپٹن ظاہر کرنے والے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدودگریوال بلڈرز پلاٹ نمبر KK/32 پر واقع فلیٹ نمبر A/1 کے مالک نثار احمد ولد حبیب الرحمن نے تھانے میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ میرے مذکورہ فلیٹ میں کوئی تالے توڑ کر داخل ہو گیا ہے میں فلیٹ پر پہنچا تو 2 نا معلوم افراد میرے فلیٹ میں موجود تھے میں نے ان سے سوال کیا آپ کون ہیں اور آپ اندر کیوں آئے ہیں یہ میرا فلیٹ ہے جس پر ان میں سے ایک شخص نے خود کو فوج کا کیپٹن ظاہر کیا، میں نے ان سے کہا آپ میرے ساتھ تھانے چلیں اس کا فیصلہ وہاں ہوگا، میں ان کے ہمراہ الفلاح تھانے پہنچا، پولیس نے جب اس سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے پاکستان آرمی کا سپاہی تھا اور نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا، اس نے اپنے کارڈ کی کلر کاپی کروا رکھی تھی اور اسی کی بنیاد پر شہریوں کو ہراساں کرتا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان شہروز اور سہولت کار کامران نامی شخص کو گرفتار کرکے دونوں ملزمان شہروز اور کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین