• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گیمز کیخلاف ایف آئی آر، سندھ اولمپکس کا اجلاس طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گیمزکے حوالے سے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے خلاف آرٹلری میدان پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کا جائزہ لینے کے لئے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر آرائیں نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں قانونی ماہرین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ دریں اثناء رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ گیمز کے مسئلے کو قانون اور آئین کے مطابق حل کرے، سندھ گیمز قانون اور آئین کے مطابق منعقد کرانے کا اختیار صرف سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے پاس ہے۔ علاوہ ازیں سندھ باکسنگ کے سابق سکریٹری علی اکبر شاہ قادری اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری تاج محمد مہر نے کہا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن کو سندھ گیمز کرانے کا آئینی حق حاصل ہے۔ جبکہ سندھ اولمپک کے ترجمان نےکہا ہے کہ اس حوالے سے تمام قانونی طریقے استعمال کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین