• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی سطح پر بجلی کے ترسیلی نظام میں فالٹس ہو سکتے ہیں جنہیں لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ، ترجمان کے الیکٹرک

’علاقائی سطح پر بجلی کے ترسیلی نظام میں فالٹس ہو سکتے ہیں‘


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو سکی اتوار کو بھی بعض علاقوں میں بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ علاقائی سطح پر بجلی کے ترسیلی نظام میں فالٹس ہو سکتے ہیں جنہیں لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ 

بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈ مینیجمنٹ کی جاتی رہے گی اتوار کو گلستان جوہربلاک14 مکینوں نے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹےبجلی بند رہی دیگر علاقوں ملیر، قائدآباد، کیماڑی،بلدیہ ٹاون ماری پور اور بعض علاقوں سےخرابی اوردیگر وجوہات کی بنا پر تعطل کی اطلاعات ملیں۔ 

دریں اثنا کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی طرح کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہےتمام رجسٹرڈ صارفین کو لوڈ مینجمنٹ کے سلسلے میں ایس ایم ایس کے ذریعے پیشگی اطلاع بھی دی جاتی ہےصارفین کی سہولت کے لیے مقامی فالٹس اور لوڈ مینجمنٹ کی تفصیلات کے ای لائیو ایپ پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین