• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘ قاسم علی شاہ

پشاور (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے تحریک انصاف حکومت اقتدار میں آنے کے بعد کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، 2013 سے قبل خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے گراؤنڈز نہ ہونے کے برابر تھے ، لیکن حکومت نے ضلع و تحصیل کی سطح پر گراؤنڈز بنائے ، وہ پشاور میں اپنے آفس میں آنے والے باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2015 میں خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد ہر یونین کونسل میں چھوٹے پارکس بنائے ، اس کے علاؤہ پہلی بار ضلعی سطح پر تن سازوں کے لیے مقابلوں کا انعقاد کرکے حوصلہ افزائی کی ، قاسم علی شاہ کا کہنا تھا حکومت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان خود سپورٹس مین ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں نوجوان غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، انہوں نے باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن وفد کو بھی تنظیمی اور حکومتی سطح پر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ، سابق ضلعی ممبر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ملاقات کے دوران تن سازوں نے سید قاسم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی سطح پر باڈی بلڈنگ جیم کھولنے کے لیے وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کریں ، باڈی بلڈنگ جیم مالکان ایس او پیز کے تحت تن سازوں کے لیے کلب کھولنا چاہتے ہیں تاکہ کاروبار کے ساتھ ساتھ نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، قاسم علی شاہ نے جلد حکام سے ملاقات کرنے کی یقین دہانی کروا کر جیم کھلوانے کی یقین دہانی کروائی ۔
تازہ ترین