• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: عارف علوی

شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: عارف علوی


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 13جولائی 1931 کو 22 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یوم شہدائے کشمیر پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت کےغاصبانہ قبضہ کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیری حق خودارادیت کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری گزشتہ سال کی 5 اگست سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت اوربنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کرے۔

تازہ ترین