آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ: مزید 31 مریضوں کا انتقال، 1089 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریض انتقال کرگئے۔

اس طرح سندھ میں اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 1826 ہوگئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں 8929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1089 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں ابتک 584596 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں اب تک 106622مریض سامنے آچکے ہیں، اس وقت 40967 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 39375 گھروں اور 398 آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 1194مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، زیرعلاج 722مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت 121مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

آج کورونا کے 1871مریض صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 63829 ہوگئی ہے۔ سندھ بھر میں صحتیابی کا شرح تناسب 60 فیصد ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج  کراچی میں 312 نئے کیسز سامنے آئے، ان کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح سے ہے۔ ضلع جنوبی کراچی میں 105، ضلع شرقی میں 80 اور ضلع وسطی میں 48، ضلع ملیر میں 32، کورنگی میں 32 اور ضلع غربی کراچی میں 15مزید کیسز ظاہر اہوئے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے۔ گھوٹکی 127، شہید بینظیرآباد 106، سکھر 73، دادو 58، شکارپور 44،  حیدرآباد 37 ، نوشہروفیروز میں 33، سانگھڑ 30، کشمور 28، ٹنڈو الہ یار 25، میرپور خاص میں 23، جامشورو 19، بدین 14،عمرکوٹ 12، سجاول 11، لاڑکانہ 6، خیرپور، جیکب آباد اور ٹھٹھہ میں 5-5، قمبر، شہدادکوٹ، مٹیاری اور ٹنڈو محمدخان میں ایک ایک کورونا کیس سامنے آیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے سے ہی آپ خود کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید