آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر عدالتی نوٹس چسپاں


سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی نوٹس چسپاں کردیا گیا۔

توشہ خانہ کیس میں جاتی امرا کی رہائش گاہ کے باہر احتساب عدالت روالپنڈی کا نوٹس لگادیا گیا ہے۔

نوٹس میں نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں17 جولائی کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کیے گئے تھے۔

جعلی اکاؤنٹس کیسز کے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

جس کے بعد نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار عوامی مقامات پر چسپاں کیا تھا۔

عدالتی اشتہار کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے آخری موقع دیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کو ارسال کردیے گئے۔

آصف علی زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جس کے مطابق اگر آصف علی زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید