ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد کےقریب گھریلوحالات سےتنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت کیو بی لنک نہر میں کود گئے، سرچ آپریشن کے باوجود پانچوں افراد میں سے کسی کو نہر سے نہ نکالا جاسکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق منڈی فیض آباد کے قریب گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت کیو بی لنک نہر میں کود گئے، نہر میں ریسکیو آپریشن کے دوران تاحال کسی بھی ڈوبنے والے کو نکالا نہیں جاسکا ہے۔
ریسکیو اداروں نے اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن صبح تک روک دیا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق بیوی اور تین بیٹیوں سمیت نہر میں کودنے والے35 سالہ فیاض کا تعلق گاؤں سلیم پور کچہ سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ منڈی فیض آباد نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔