• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے، رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، 3اہلکار جاں بحق ،3زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، 3اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حددوسپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب 35ونگ انڈس رینجرز کی موبائل ٹائر پھٹ جانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں موبائل میں سوار ایک اہلکار جاں بحق اور انسپکٹر سمیت 5جوان شدید زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے حوالدار کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں دوران علاج دو مزید اہلکار دم توڑ گئے۔ایس ایچ او نعمت بھٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار سہیل اکرم ،انسپکٹر عبدالرزاق اور سپاہی حمزہ جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک گل خان ،سپاہی مرتضیٰ اور ڈرائیور مشتاق کے ناموں سے ہوئی۔

تازہ ترین