• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی فنڈنگ کیس‘ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو طلب کر لیا

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو طلب کر لیا 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی 16 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کر رکھی ہے۔

تازہ ترین