• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ مدرسہ میں ہائبرڈ سسٹم ‘ آن لائن ڈگری پروگرام لائینگے، محمد علی شیخ

کراچی (جنگ نیوز) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ ایس ایم آئی یو نے کورونا کی وجہ سے جامعات کی بندش کے بعد فوری طور پر آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا تھا، آئندہ سمسٹرز سے ہائبرڈ سسٹم اور آن لائن ڈگری پروگرام لانچ کریں گے تاکہ دیگر شہروں کے رہائشی طلبہ بھی گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز وی سی آن لائن پروگرام کے دوران کیا، جس میں انہوں نے طلباء کو آن لائن کلاسز لینے کے دوران درپیش مسائل اور شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کے سمسٹر کو ضائع کرنے سے بچانا تھا۔

تازہ ترین