• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی دنیا کی چَھٹی امیر ترین شخصیت بن گئے

بھارت کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص بن گئے۔

بلوم برگ بلینئر انڈیکس (بی بی آئی) کی رپورٹ میں جاری اعداد و شمار کے مطابق مکیش امبانی نے امریکی کمپیوٹر سائنٹسٹ لیری پیج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص بن گئے۔

بلومبرگ بلینئر انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی مالیت میں 16 کروڑ کے کے اضافے کے بعد اثاثوں کی مالیت 72 اعشاریہ چار  ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

مالیت کے لحاظ سے مکیش امبانی امریکی بزنس مین اسٹیو بالمر کے پیچھے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 72 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ہے، جو امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ایشیاء کا یہ امیر ترین شخص درحقیقت ماضی میں اتنا امیر نہیں تھا بلکہ مکیش کے والد دھیروبائی امبانی پٹرول پمپ میں کام کرتے تھے اور وہاں سے عدن گئے اور پھر بھارت آکر اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی۔

اب یہ خاندان دنیا کے مہنگے ترین گھر میں قیام پذیر ہے جس کا مقابلہ محض لندن کا بکنگھم پیلس ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ امبانی خاندان کو دنیا کے مہنگے ترین گھر کی ملکیت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مکیش امبانی کی یہ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی پولی ئیسٹر پروڈیوسر ہے جبکہ دیگر متعدد کاروبار الگ ہیں۔

تازہ ترین