• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کا فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف بیان دے کر بعض افراد اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو شاید علم نہیں کہ ان کے لیڈر بھٹو کی پالیسیوں کےمعترف رہے، فیاض الحسن الزمات لگا کر اپنی نشست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جیالوں کو چینی چوروں کو جواب دینا خوب آتا ہے۔ 

تازہ ترین