• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTDC ملازمین برطرفی کیس، وفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس میں وفاق کو 22 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

PTDC آپریشن بند، 400 سے زائد ملازمین فارغ، نوٹیفکیشن جاری

دورانِ سماعت 15 برطرف ملازمین کی جانب سے وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

عدالتِ عالیہ نے چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ زلفی بخاری کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور پی ٹی ڈی سی بورڈ کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

برطرفیوں کے خلاف پی ٹی ڈی سی ملازمین کا احتجاج جاری

ملازمین کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ یکم جولائی اور 7 جولائی کے ملازمین کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جائیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 22 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین