• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTDC آپریشن بند، 400 سے زائد ملازمین فارغ، نوٹیفکیشن جاری

PTDC آپریشن بند، 400 سے زائد ملازمین فارغ، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے اپنا شمالی آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ادھروزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پی ٹی ڈی سی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تشکیل نو کرنے جا رہے ہیں، پی ٹی ڈی سی کی تشکیل نو بہت ضروری ہے، بد انتظامی اور سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے کو بہت نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی مسلسل خسارے میں جا رہی تھی۔پی ٹی ڈی سی کی تشکیل نو کا پروپوزل ماہرین کی مشاورت تیار کر لیا گیا، پی ٹی ڈی سی تشکیل نو کے بعد مضبوط اور منافع بخش آرگنائزیشن بنے گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کورونا سے ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آپریشن بندکرنے، ملازمین کو نکالنےکافیصلہ مسلسل مالی نقصان کےباعث کیا گیا۔ آپریشن بند کرنے،ملازمین کوفارغ کرنےکافیصلہ کورونا وبا کے باعث کیا گیا جبکہ فارغ شدہ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ منیجرز سے اپنے واجبات وصول کرلیں۔

تازہ ترین