عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ کو گزشتہ 50 برسوں کے بدترین معاشی حالات کا سامنا ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سمیت خطے میں جی ڈی پی 1 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق اگلے برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4 اعشاریہ 6 فیصد اور مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔