• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں موجود بھارتی شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایات جاری

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں موجود بھارتی شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں موجود کچھ بھارتی طلبہ کو جاری تنازع کے پیشِ نظر حفاظتی طور پر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ بھارتی شہریوں کو آرمینیا کی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلنے میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری فوری ایران چھوڑ دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کسی صورت میں بھی ایران کا سفر نہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید