ایرانی سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 3 میڈیا ورکرز شہید ہوگئے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے تہران پر تازہ حملوں میں سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔
نشریات کے دوران ہونے والے حملے پر خاتون اینکر کو فوری سیٹ سے ہٹنا پڑا تھا۔
اس سارے معاملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔