پاکستان میں کورونا وائرس نے دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر کاری وار کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں 71 فیصد افراد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا نے مزید 50 افراد کی جان لے لی
رپورٹ کے مطابق کورونا وائر سے مرنے والوں میں 3 ہزار 362 افراد ایسے تھے، جنہیں دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ایسے افراد کو زیادہ متاثر نہیں کرسکا جو پہلے سے بیماریوں کا شکار نہیں تھے، ایسے افراد کی تعداد 1 ہزار 377 تھی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والے 29 فیصد افراد کو کوئی اور بیماری نہیں تھی۔
ملک میں مجموعی طور پر وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 5ہزار 266 ہوچکی ہے۔