• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا کے 9972 ٹیسٹ، 1151 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9972 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1151 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد نئے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 107773 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 37 مریض انتقال کرنے سے اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔

 یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9972 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1151 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اب تک صوبے بھر میں 593668 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 107773 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 40490 مریض زیر علاج ہیں جس میں 38917 مریض گھروں میں آئسولیشن، 412 مریض آئسولیشن سینٹرز اور 1161 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 843 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 121 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج 1591 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے۔ 

ضلع سطح پر اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں آج 9972 نئے ٹیسٹوں میں سے 455 مثبت کیسز کراچی کے 6 اضلاع میں ظاہر ہوئے جن میں ضلع جنوبی 113، ضلع شرقی 111 اور ضلع کورنگی 75 ، ضلع وسطی 71، ضلع ملیر 59، ضلع غربی 26 کیسز شامل ہیں۔

دیگر اضلاع میں جیکب آباد 64، حیدرآباد 62، خیرپور اور لاڑکانہ 57-57 ، عمرکوٹ 55، شہید بینظیرآباد 50، دادو 32، اور شکارپور 28 ، سانگھڑ 24، میرپورخاص 23، قمبر 21 اور گھوٹکی 20 ، سکھر اور بدین 14-14، کشمور 13، جامشورو اور ٹنڈوالہیار 11-11، مٹیاری 7، ٹنڈو محمد خان 5، ٹھٹہ 4 اور نوشہروفیروز میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر پابندی سے عمل کریں۔

تازہ ترین