• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 17 سال بعد وفاقی سطح پر قتل کے مجرم کو سزائے موت

امریکا میں 17 سال بعد وفاقی سطح پر سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کیا گیا، اور ریاست انڈیانا میں قتل کے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔

امریکا میں وفاقی سطح پر سزائے موت پر عملدرآمد کی بحالی کا حکم صدر ٹرمپ نے دیا تھا۔

47 سالہ سفید فام ڈینیئل لی تین افراد کے قتل میں ملوث تھا، ڈینیئل لی کو زہر کا انجکشن لگا کر موت کی سزا دی گئی۔

رواں ہفتے مزید دو مجرموں کو سزائے موت دی جائے گی۔

امریکا میں ریاستی سطح پر سزائے موت دی جاتی رہی ہے، تاہم وفاق کی سطح پر 2003 ء سے کسی مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین