کراچی (اسٹاف رپورٹر)مومن آباد کے علاقے میں پر اسرار طور پر گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر10 بسم اللہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔ایس ایچ او عبدالخالق انصاری کے مطابق مقتول کی شناخت 46سالہ محمد خان ولد جہانذیب کے نام سے ہوئی ہے،ایس ایچ او کے مطابق مقتول کے اہلخانہ نے اب تک اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروایا ہے۔