• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی کا مقصد عوام کو حکمران بنانا ہے،مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کا مقصد عوام کو حکمران بنانا ہے،مصطفیٰ کمال 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا مقصد عوام کو حکمراں بنانا ہے،ارباب اختیار پاکستان کو مزید تجربات کی نظر کرنے سے پرہیز کریں اور عِنانِ حکومت باکردار اور قابل حقیقی عوامی نمائندوں کے سپرد کردیں، ہمیں حکومت ملی تو ہم پی ایف سی ایوارڈ کے زریعے اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح پر اس مثالی انداز میں منتقل کریں گے کہ عوام حکمران بن جائیں گے۔ ہم اختیارات اور وسائل کو ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلٰی سے نکال کر پاکستان کی ایک ایک گلی میں ایسے منتقل کریں گے کہ عوام کیساتھ ظلم و زیادتی کرنے والوں کے محاسبے کے لیے کسی الگ ادارے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آسان، سستا اور دکھتا ہوا انصاف عوام کو انکی دہلیز پر ملے گا۔جب تک اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہونگے تب تک نا تو پاکستان اندرونی طور سے مضبوط ہوسکے گا اور نا ہی معاشی طور پر مستحکم ہوسکے گا اور اس صورتحال کا فائدہ ملک دشمن طاقتیں اٹھاتی رہیں گی۔ افواج پاکستان اور عوامِ پاکستان لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔

تازہ ترین