آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلاول کیخلاف بیان دیکر بعض افراد اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب

بلاول کیخلاف بیان دیکر بعض افراد اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب 


کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان دیکر کر بعض افراد اپنا پست قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں‘ فیاض الحسن بھی اسی شوق میں بدزبانی کرتے ہیں۔فیاض الحسن کو شاید علم نہیں کہ انکے لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسیوں کے معترف رہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ فیاض الحسن کے بیانات سے انکی تربیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ‘سیاست میں گندی زبان استعمال کرنے کا سہرا تحریک انصاف کو جاتا ہے ‘موصوف بے ہودہ الزمات عائد کرکے اپنی نشست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید