کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج،نئے مالی سال کے آغاز پر شروع ہونےوالا تیزی کا رحجان تا حال برقرار ہے ،کے ایس ای100انڈیکس میں 127پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ، سرمایہ کاری مالیت 18ارب 2کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی،54.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت معمولی کم رہا۔