• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکوملازمین کی معطلی، مزدوریونین کااحتجاج ،صارفین خوار

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو عامر ٹائون سب ڈویژن میں ملازمین کو معطل کرنے کے خلاف مزدور یونین نےاحتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی او کو داخلے سے روک دیا، دفاتر کو تالے لگا دئیے، صارفین بلوں کی درستگی،اقساط اور بجلی بند ہونے کی شکایات کے لئے دھکے کھاتے رہے، مزدور یونین نےآج مغلپورہ ڈویژن کی سات سب ڈویژنوں میں احتجاج کی کال دی ہے۔حالیہ بارشوں اور آندھی کے دوران شکایات تھیں کہ لائن مین سٹاف صارفین کی کالیں نہیں سنتا اور موبائل بند ہوتے ہیں جس پر ایس ڈی او نے تین لائن مین یاسین، فیاض خان اورحنیف کو معطل کر دیابعد ازاں دو لائن مین بحال لیکن حنیف تاحال معطل ہے جس پر احتجاج کیا گیا۔ ایس ای محمد رشید خان نے کہا کہ بارشوں کے دوران صارفین کی شکایات نہ سننے والے اور فون بند کرنے والے لائن مینوں کے خلاف ایس ڈی او نے کارروائی کی تو ان سے بدتمیزی کی گئی، عامر ٹائون میںلائن سٹاف کام نہیں کرنا چاہتا،واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
تازہ ترین