• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بی آر ٹی اسٹیشن سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری


پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے اسٹیشن ریچ تھری سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

یونیورسٹی روڈ پر واقع بی آرٹی اسٹیشن سے سامان کی چوری کا مقدمہ تھانہ تہکال میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی اسٹیشن سے رات کی تاریخی میں سامان چوری کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسٹیشن سے 15 کاؤنٹر ویٹ چوری کیے گئے، چوری شدہ سامان کی مالیت 3 لاکھ روپے ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چوروں نے اسٹیشن کی لفٹ کو بھی نقصان پہنچایا ہے، یہ کام کسی عام آدمی کا نہیں، کوئی ٹیکنیکل بندہ ہی یہ کام کرسکتا ہے۔

تازہ ترین