ایران کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک کورونا وائرس سے 140 ہیلتھ ورکرز جان سے جاچکے ہیں۔
محکمہ صحت کی ترجمان سیما سعادت نے کہا کہ ایران میں پانچ ہزار سے زیادہ ڈاکٹرز، نرسز و دیگر طبی عملہ کورونا کا شکار ہوچکا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں وسط فروری میں کورونا کے ابتدائی کیسز سامنے آئے تھے، مئی میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے بعد اب دوبارہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھے:
ایرانی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں اب تک کورونا سے 13 ہزار 410 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جبکہ دو لاکھ 64 ہزار 561 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔