کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 902 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 81 ہزار 981 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 27 ہزار 162 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 580 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 78 ہزار 759 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 162 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 لاکھ 46 ہزار 278 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 18 لاکھ 6 ہزار 206 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 337 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 910 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 74 ہزار 262 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 31 ہزار 204 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 24 ہزار 327 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 192 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 770 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 369 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 229 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 33 ہزار 867 رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 69 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 19 ہزار 493 ہو گئے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 36 ہزار 327 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 11 ہزار 486 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 409 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 3 ہزار 699 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 346 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 292 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 968 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 373 ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: IMF کی کورونا سے پیدا معاشی غیریقینی کی تصدیق
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 410 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 561 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 283 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 803 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 611 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 386 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 77 ہزار 573 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 810 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔