• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹرز مالکان اور فنکاروں کا حکومت سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ

پنجاب بھر کے تھیٹرز مالکان اور اسٹیج فنکاروں نے حکومت سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بھوک ہڑتال کر دیں گے۔

تھیٹرز مالکان اور اسٹیج فنکاروں نے لاہور کے مقامی سنیما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں اور شاپنگ مالزسمیت سب کچھ کھول دیاگیا ہے لیکن تھیٹرز ابھی تک بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ڈائیلاگ فنکاروں نے ہٹ کرائے لیکن یہ فنکاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں، آج تک تھیٹر فنکاروں سے اتنی نفرت نہیں دیکھی جتنی اس حکومت نے کی ہے۔

تازہ ترین