• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کے سفر میں بلوچستان کو ساتھ لے کر چلیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پنجاب صوبہ بلوچستان کو ساتھ لے کر چلے گا۔ پنجاب کے لوگ بلوچستان کے بھائیوں سے دلی وابستگی رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ریزیڈنسی کا دورہ کیا۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے قائداعظم ریزیڈنسی کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ریزیڈنسی پاکستان کا اثاثہ ہے، دل و جان سے اس کی حفاظت کریں گے۔

بلوچستان کے دو روزہ دورے پر آئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا وادی زیارت پہنچنے پر صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے زیارت میں قبائلی عمائدین کے علاوہ زیارت میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین