• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کے متعلق بیان، خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے ریفرنس ارسال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) شہداء فاونڈیشن نے مسلم لیگ( ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر کو ارسال کردیاہے،ریفرنس شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمد نے آئین کے آرٹیکل 63 دو کے تحت ارسال کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے، ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کوریفرنس بھیجاجائے،8 جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف کامذہب کے متعلق بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کا ہی علم نہیں ہے،لہٰذا وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 ون ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ، ریفرنس میں سپیکر سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیکر بحیثیت رکن قومی اسمبلی ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 دوکے تحت آئندہ تیس دن کے اندر الیکشن کمیشن کو ارسال کیا جائے ۔

تازہ ترین